تالین(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کا میزائل پروگرام ایک ایسا دفاعی منصوبہ ہے، جس پر امریکا سے کسی قسم کی کوئی بات چیت ہو ہی نہیں سکتی، اگر امریکا مشرق وسطیٰ کے خطے میں دفاعی معاملات کے بارے میں سنجیدہ ہوتا تو وہ سعودی عرب اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کر دیتااس لیے پہلے امریکا خود سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی بندکرے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات ایسٹونیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ایرانی میزائل پروگرام کوئی مذاکراتی موضوع تو ہے ہی نہیں۔جواد ظریف نے کہاکہ اس میزائل پروگرام کا تعلق ایران کی دفاعی صلاحیتوں سے ہے اور اسے زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر امریکا مشرق وسطیٰ کے خطے میں دفاعی معاملات کے بارے میں سنجیدہ ہوتا تو وہ سعودی عرب اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کر دیتا۔
امریکہ سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی بند کرے :ایرانی وزیرخارجہ
Apr 11, 2016