کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سانحہ صفورا کے سہولت کار اور فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کے خفیہ اکاﺅنٹس کی تلاش اور چھان بین شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے ملزم کے تین ساتھیوں کو شاملِ تفتیش کرلیا ہے۔ تینوں افراد کا تعلق فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی سے ہے۔ فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے دو افسران حاجی ولی اور شاہد صدیقی نے نیب حکام کو بیان قلم بند کروا دیئے ہیں۔دونوں افسران کوتفتیش میں مکمل تعاون کی یقین دہانی پر پانچ گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔
چھان بین شروع
سانحہ صفورا کے سہولت کار سلطان قمر کے خفیہ اکاﺅنٹس کی چھان بین شروع
Apr 11, 2016