ٹوکیو( بی بی سی )امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری 1945 میں امریکی ایٹم بم کا نشانہ بنائے جانے والے جاپانی شہر ہیروشیما کا دورہ کرنے والے سب سے زیادہ سینیئر امریکی عہدیدار بن گئے ہیں۔ سات بڑی معاشی طاقتوں کے گروپ ’جی سیون‘ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔جی سیون کے وزرائے خارجہ جن امور پر تبادلہ خیال کریں گے ان میں دہشتگردی، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں پناہ گزینوں کا بحران بھی شامل ہیں۔توقع کی کی جاری ہے کہ اجلاس میں جاپان ہیروشیما پر ایٹمی بم کے تباہ اثرات کی مناسبت سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کی بات پر بھی زور دے گا۔اپنے دورے کے دوران پیر کو مسٹر کیری ایٹمی بم کے نتیجے میں ماے جانے والے جاپانی شہریوں کی ایک یادگار پر بھی جائیں گے۔ادھر جی 7 گروپ کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا ۔
کیری
جان کیری ہیروشیما آنے والے سینئر ترین امریکی عہدیدار بن گئے
Apr 11, 2016