لیبیا : داعش کے حملوں کا اندیشہ 3 آئل فیلڈ خالی کرا لئے گئے

طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیشنل آئل کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ داعش تنظیم کی جانب سے حملوں کے ارادے کی خبر ملنے کے بعد سرت شہر کے جنوب مغرب میں واقع تین آئل فیلڈز کو خالی کر دیا گیا ہے۔کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ البیضاء، الواحہ اور تیبستی کی فیلڈز سے تمام ملازمین اور اہل کاروں کو نکال لیا گیا ہے ۔جب کہ تیل کی تنصیبات کے محافظین کی فورس تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی وقت ممکنہ مقابلے سے نمٹا جاسکے۔
لیبیا/آئل فیلڈ

ای پیپر دی نیشن