اے این ایف کی کارروائیاں، 18 کروڑ 30 لاکھ کی 275 کلو منشیات برآمد

Apr 11, 2016

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اے اےن اےف نے ملک گیر کارروائیوں کے دوران 275کلوگرام منشیات برآمدکرلی جن کی مالےت عالمی منڈی مےں 18کروڑ 30لاکھ روپے ہے۔ ان کارروائےوں کے دوران منشےات کی سمگلنگ مےں ملوث ایک خاتون سمےت 26 ملزموں کو حراست مےں لے لےا گےا اور 7 گاڑےاں ضبط کرلی گئےں۔ برآمد شدہ منشیات میں 263 کلو چرس، 9.6 کلو افےون اور 3 کلو ہےروئن شامل ہے۔ اے این ایف راولپنڈی نے اٹک شہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مقامی منشےات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 1.1 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ قائداعظم یونیورسٹی چوک، اسلام آباد سے ایک مقامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 1.5کلو چرس برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھا۔ چٹی قبرستان چوک، پیرودھائی، ڈھوک حافظ آباد اڈہ، ائرپورٹ روڈ پر بھی کارروائی کی گئی۔ ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ کے قریب روک کر دوران تلاشی کار مےں چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد کرلی گئی، 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف لاہور نے بابو صابو موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ایک ہنڈا سٹی کار کو روک کر اسکی تلاشی کے دوران اسکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 66 کلو چرس برآمد کرلی اور رشید اور ریاض کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف کراچی نے بکرا پیڑی روڈ ملیر ندی کے علاقے میں ایک عمارت پر چھاپہ مار کر عمارت میں ذخیرہ کی گئی 130 کلو چرس قبضے میں لے لی۔
منشیات برآمد

مزیدخبریں