آئیوری کوسٹ میں 2015-16ء کے دوران کوکابین کی پیداوار کم رہے گی:حکام

Apr 11, 2016

عابد جان (اے پی پی)آئیوری کوسٹ کے حکام نے کہا ہے کہ 2015-16ء کے سیزن کے دوران کوکا بین کی پیداوار اندازے سے کم رہے گی۔ وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 2015-16ء کے دوران کوکابین کی پیداوار کے پیشگی اندازے 1.8ملین ٹن کے تھے۔ جنہیں کم کر کے اب 1.6ملین ٹن پر لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مارچ کے اختتام تک آئندہ سیزن کی بھی آٹھ لاکھ پچاس ہزار ٹن کوکا بین کی فصل پہلے ہی فروخت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے پھر تصدیق کی کہ رواں سیزن میں فصل کی پیداوار کم رہے گی۔ جس کے قومی آمدنی پر سخت اثرات مرتب ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مارکیٹ کی صورتحال نے ساتھ دیا تو ستمبر کے آخر تک 1.1ملین سے 1.2ملین ٹن کوکابین کی فروخت کا ہدف رکھا گیا ۔

مزیدخبریں