برسلز(آئی این پی)بیلجیم کے حکام نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ برسلز کے ایک ہوائی اڈے پر ہونے والے دہشت گردی کی کارروائی کے شبے میں گرفتار محمد عبرینی نامی ملزم نے حملوں میں ملوث ہونے کا اقبال جرم کر لیا ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ برسلز میٹرو سٹیشن اور ہوائی اڈے پر ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں دو دیگر ملزمان کے ساتھ وہ بھی شامل تھا۔ گرفتار ملزم عبرینی نے کئی اہم اعترافات کیے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر خود کش بم حملے کے وقت وہ بھی موجود تھا۔ بعد ازاں اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنی جیکٹ کوڑے دان میں پھینک دی تھی اور اپنا ہیٹ فروخت کر دیا تھا۔
اعتراف جرم