راولپنڈی: ڈی چوک میں سنی تحریک کے دھرنا کے دوران گرفتار ہونے والے کارکنوں کی رہائی شروع

Apr 11, 2016

راولپنڈی (صباح نیوز) ڈی چوک میں سنی تحریک کی جانب سے دیئے گئے دھرنا کے دوران گرفتار ہونے والے مقامی رہنماو¿ں و کارکنوں کی رہائی شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان سنی تحریک کے یہ کارکن دیگر مقامات سے گرفتار کئے گئے تھے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے علامہ پیرغفران محمود سیالوی، مفتی کامران مسعود، علامہ عمران حبیب ضیائی سمیت دیگر گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا اور مقدمات واپس لئے جا رہے ہیں۔ رہائی پانیوالے کارکنوں سے خطاب میں پارٹی کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے پاکستان کا مستقبل سیکولرازم نہیں نظامِ مصطفی ہے، اہلسنت دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پانامہ لیکس کے انکشاف نے حکمرانوں سمیت دیگر بدعنوان سیاستدانوں کے چہرے بے نقاب کر دیئے، پرامن احتجاج کرنیوالے اہلسنت پربغاوت کے بے بنیادمقدمات بنانےوالے ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف خاموش کیوں ہیں؟ کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث افرادکے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت فوری کارروائی کی جائے۔ شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ قید و بندکی صعوبتیں ہمیں راہ حق پرچلنے سے روک نہیں سکتیں، ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا منشور حیات ہے، اہلسنت امن و محبت کا مشن جاری رکھیں گے۔
کارکن/ رہائی شروع

مزیدخبریں