پانامہ لیکس پانی کا بلبلہ ہے وزیر مملکت فضل چودھری

کوونٹری ( وقار ملک ) وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر فضل چوہدری نے کہا کہ پانامہ لیکس پانی کا بلبلہ ہے ہم عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور نہ ہی انہیں شرمندگی ہوگی ( ن) لیگ کی حکومت عدلیہ پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور ملک و قوم کے ساتھ انتہائی مخلص ہے ۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے کمیشن قائم کر دیا گیا ہے ۔ جو فیصلہ ہوگا وہ قابل قبول ہوگا ۔ چند ملکی و بین الاقوامی عناصر پاکستان کو پھلنا پھولنا نہیں دیکھنا چاہتے جو ن لیگ کی طرف سے ملکی ترقی کا ........کے خلاف ہیں جو پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ان کی طرف سے پانامہ لیکس کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ پاکستانیوں کو متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔ بالخصوص اورسیز پاکستانی ثابت قدم رہیں اور ایسے عناصر کی سازشوں کے قلع قمع کر دیں جو ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وقار ملک سے فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کے میدان میں دن بدن آگے بڑھ رہا ہے ۔ توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے ۔ پاکستان اور چین نے دوستی کی ایک مثال قائم کر دی ہے ۔ میٹرو ٹرین عام آدمی کا منصوبہ ہے ۔ تعلیم کی طرف نت نئے منصوبوں پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ نوجوانوں میں تعلیم کا شعور پیدا کرنے کے لیے لیپ ٹاپ جیسی پالیسیاں شروع کی گئیں ۔ آج پاکستان میں سرمایہ کاروں کی نظریں لگ چکی ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان نہ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں جو پاکستان کی عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لانے کے ........................کہ ملک دشمن عناصر ان کی توجہ ہٹا کر تمام تر منصوبوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ۔ لیکن میں دعویٰ کر سکتا ہوں کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...