آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کیلئے معاملات طے

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے مسلم کانفرنس سے اتحاد کا باب بند ہونے کے بعد جموں کشمیر پیپلزپارٹی سے اتحاد کے لئے معاملات طے کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر کے لئے قائم ورکنگ کمیٹی اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم کے درمیان آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لئے مذاکرات کے کئی دور ہو ئے ہیں جس میں دونوں جماعتوں نے اتحاد کے لئے معاملات طے کر لئے ہیں ، جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے جون میں ہونے والے آزاد کشمیر کے انتخابات میں اتحاد کے 6 نستوں پر حمایت کی ڈیمانڈ کی تھی مسلم لیگ ن اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی پونچھ کے تین حلقوں میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرے گی اور یہ امیدوار جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جبکہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم کو حکومت میں اعلیٰ عہدہ بھی دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحاد بارے حتمی اعلان وزیراعظم نواز شریف پارٹی ٹکٹوں کے امیدواروں کے انٹرویو کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...