زرداری پاکستان آبھی گئے تو نوازشریف انہیںگرفتار نہیں ہونے دیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری پاکستان آ بھی گئے تو نوازشریف انہیں کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔ پانامہ لیکس پر حکومت کی خوش قسمتی یہ بھی ہے کہ اپوزیشن دو نمبر ہے۔ ملالہ اور شرمین عبید چنائے کو ایک خاص پلان کے تحت آگے لایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن ہماری حکومت ڈھٹائی سے کہہ رہی ہے جائو جو کرنا ہے کرلو۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا خطاب بھی انتہائی بے معنی تھا، ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے ولا بھارت کا اہم ترین جاسوس پکڑا گیا لیکن نوازشریف نے قوم سے کوئی خطاب نہیں کیا، اب بات خود پر آئی ہے تو دو دفعہ خطاب شروع ہوگیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپس ضرور آئیں گے، ان پر لگائے گئے الزامات درست سہی لیکن غداری والی بات بے بنیاد ہے۔ اگر پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 لگتا ہے تو سب سے پہلے نوازشریف پر لگنا چاہئے جس نے بھٹو کو پھانسی دینے والے شخص کی حمایت کی اور اسکی نرسری میں پلا بڑھا۔ انہوں نے کہاکہ مصطفیٰ کمال آیا نہیں انکو لایا گیا ہے، ایم کیو ایم کو معمولی سمجھنا غلطی ہے۔ اسکی کڑیاں لندن، جنوبی افریقہ ، سپین اور پوری دنیا سے ملی ہوئی ہیں` اسے صرف نائن زیرو نہ سمجھا جائے۔ فاروق ستار شریف آدمی ہیں اصل کمان لندن میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...