سرکاری ملازم ، مرکزی ہوں یا صوبائی… دونوں پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ آپ کو یہ بات یقینی بنانی ہے کہ اس صوبے کو نہ صرف وہ خدمات فراہم کرنی ہیں جو آپ عام حالات میں بجا لاتے تھے بلکہ انتہائی بے لوث اور انتھک کاوشوں سے ملک کی خدمت کرنی ہے۔ یقین جانئیے ریاست پاکستان کی تعمیر آپ کو ایک شاندار موقع فراہم کر رہی ہے۔
(ریڈیائی تقریر۔ ڈھاکہ28-مارچ 1948ئ)