نوشہرہ وادی سون: نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Apr 11, 2016

نوشہرہ وادی سون ( نامہ نگار) شاہوالہ جنوبی کا نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ نواحی قصبہ شاہوالہ جنوبی کا عبدالحلیم نہانے کیلئے باتھ روم میں گیا اور موٹر کے بٹن کو چھوا ‘ہاتھ لگتے ہی اسے بجلی کا کرنٹ لگا جس کے نتیجے میں عبدالحلیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی میٹرک کا طالب علم تھا۔

مزیدخبریں