دنیا کے 10آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 3 شہر شامل

اسلام آباد (آن لائن) دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے تین شہر شامل ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ میں گندگی کے حوالے سے دنیا کے پہلے دس شہروں کی لسٹ میں کراچی پانچویں‘ پشاور چھٹے اور راولپنڈی ساتویں نمبر پر ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا کی دس آلودہ ترین شہروں کی لسٹ گزشتہ روز جاری کر دی ہے جس کے مطابق صوبہ سندھ اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی جس کی آبادی دو کروڑ سے زیادہ ہے گندگی کے حوالے سے دنیا کا پانچواں شہر بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام شہروں کے فضا میں آلودگی کی اہم وجہ پرانی گاڑیوں اور شہر میں موجود فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں ہے جس کے باعث گزشتہ سال پاکستان میں 110 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے آلودگی ختم کرنے کیلئے پرانی گاڑیوں پر پابندی کے ساتھ ساتھ شہر میں موجود فیکٹریوں کو شہر سے باہر نکالنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے اگر یہ اقدامات نہ کئے گئے تو آلودگی میں اضافے کے باعث ہزاروں لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن