30 جون سے قبل سٹیٹ لائف، دسمبر تک سٹیل ملز، ایس ایم ای بنک کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے 30 جون سے قبل سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال دسمبر تک پاکستان سٹیل ملز اور ایس ایم ای بنک کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے 10 سرکاری اداروں کی کیپٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے نجکاری کا منصوبہ مکمل کر لیا حکومت نے پارکو کو نجکاری کی فہرست سے نکال دیا۔ پی آئی اے کا ترمیمی بل 15 مئی تک منظور کرا لیا جائے گا۔ پچیس اداروں کی سٹریٹجک پارٹنر کے ذریعے نجکاری کی جائے گی تین اداروں کی نجکاری ری سٹرکچرنگ کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی کی نجکاری ری سٹرکچرنگ کے بعد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن