کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ، آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں دو ڈاکو تاجروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ منگھو پیر میں پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، گرفتار ملزم امیر بخش متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔ ادھر سعود آباد میں پولیس کی کارروائی کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے جن سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں لوٹ مار کے دوران دو ڈاکو تاجروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ موقع پر پہنچ کر رینجرز کے اہلکاروں نے دونوں ڈاکوؤں کو تحویل میں لے لیا۔ ناظم آباد نمبر 2 کے قریب بھی ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔