عارفوالا: پسند کی شادی پر بھائی نے بہن‘بہنوئی کی گردنیں تن سے جدا کر دیں

Apr 11, 2016

عارفوالا (نامہ نگار) 6ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی دلہن کے بھائی نے ٹوکے سے گردنیں تن سے جدا کردیں۔ ہارون آباد کے شہزاد نے 8ماہ 351 ای بی میں باغ میں محنت مزدوری شروع کردی۔ اس دوران اس نے عذرا بی بی سے تعلقات استوار کر کے شادی کر لی اور ہارون آباد میں رہائش اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق عذرابی بی اپنے خاوند سے ناراض ہوکر 20یوم قبل میکے واپس آگئی اور مقامی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا۔ گزشتہ روز اس کا خاوند شہزاد اپنی بیوی کو لینے کیلئے سسرال آیا جہاں شہزاد کے سالے نے رشید نے طیش میں آکر اپنی بہن اور بہنوئی کو پسند کی شادی کرنے پر تیز دھار آلے سے قتل کر کے دونوں کی گردنیں تن سے جدا کردیں۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

مزیدخبریں