ڈنگہ: دوران ڈکیتی پہچاننے پر ڈاکوئوں نے خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا

ڈنگہ (نامہ نگار) محلہ بگی پورہ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 نامعلوم ڈاکوئوں نے 28 سالہ شادی شدہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ مقتولہ سمیرا کے والد اسحاق نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب نماز فجر کے وقت 3 نامعلوم ڈاکو انکے گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اسے، اسکی بیوی اور بیٹی کو یرغمال بنا کر سمیرا بی بی کے کانوں سے طلائی بالیاں اتار لیں۔ اس دوران سمیرا بی بی نے ڈاکوئوں سے کہا کہ اس نے انہیں پہچان لیا ہے جس پر ڈاکوئوں نے گلہ دبا کر اسے ہلاک کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...