منڈی احمد آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 اشتہاری ہلاک

منڈی احمد آباد (نامہ نگار) دو سگے بھائیوں سمیت تین اشتہاری ملزم دو گھنٹے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ دو کانسٹیبل بھی زخمی ہوگئے۔ ملزموں نے پولیس کانسٹیبلوں سے سرکاری رائفل بھی چھین لی تھی۔ ملزم تھانوںکی پولیس کو مطلوب تھے۔ نواحی گائوں چک قائم والا کے اشتہاری سگے بھائی امانت علی اور کرامت علی پولیس کو مطلوب تھے۔ دوران گشت پولیس سرکاری بندوق چھین کر فرار ہوگئے جس پر تعاقب پر دو اڑھائی گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا اور حیات والا کے قریب پہنچ کر ملزم پولیس کے گھیرے میں آگئے۔ دوطرفہ فائرنگ میں امانت علی اور کرامت علی اور نامعلوم ہلاک ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...