اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ذرائع کا کہنا ہے جنوبی وزیرستان ایجنسی واپس اپنے گھروں کو جانے کیلئے مہاجرین کی واپسی آج شروع ہو جائے گی اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مہاجرین کا تعلق جنوبی وزیرستان کے 39 گائوں سے ہے واپسی کا سلسلہ اگلے ماہ کی 14 تاریخ تک جاری رہے گا۔ ٹانک میں 12 ہزار سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے اور یہ کام ابھی جاری ہے۔ واپس جانے والے ہر خاندان کو 20 ہزار بطور امداد اور 10 ہزار کرایہ دیا جائے گا۔ اندازے کے مطابق فاٹا میں آپریشن کے باعث ڈیڑھ لاکھ خاندان بے گھر ہوئے تھے۔