پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے غیررجسٹرڈ افغان علماء کوملک بدرکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت نے صوبے کے مختلف علاقوں میں موجود 500 علماء کرام کو نوٹس جاری کئے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی رجسٹریشن کرائیں تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود بھی افغان علماء کرام کی جانب نہ ہی نوٹسز کا جواب دیا گیا اور نہ ہی انہوں نے اپنی رجسٹریش کرائی جس پرصوبائی حکومت نے ان علماء کو ملک بدرکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی غیررجسٹرڈ 100افغان علماء کرام ملک بدرکئے گئے ہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 12ہزارغیررجسٹرڈافغان مہاجرین کوبھی ملک بدرکیاگیاہے۔