کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر بابوسرفراز جتوئی نے سندھ کے 100 کے لگ بھگ عہدیداروں کو فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت کرتے ہوئے بابو سرفراز جتوئی نے کہا کہ وہ نئی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ 17اپریل کو کراچی آکر ساتھیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ باخبر حلقوں کے مطابق بابو سرفراز جتوئی ِپر اسماعیل راہو کی کابینہ کو فارغ کرنے کے لئے دباﺅ بڑھ گیا ہے اور مسلم لیگ کے رہنماﺅں کا خیال ہے کہ اسماعیل راہو کی ٹیم کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔
ن لیگ سندھ / فیصلہ
مسلم لیگ (ن) سندھ کے اہم عہدیداروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ
Apr 11, 2017