بھارت اور آسٹریلیا میں انسداد دہشت گردی سمیت6 معاہدے

Apr 11, 2017

نئی دہلی (نیٹ نیوز+رائٹرز) بھارت اور آسٹریلیا نے انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت 6 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ یہ معاہدے آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل کے چار روزہ دورہ بھارت کے دوران طے پائے۔ مودی نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب میلکم ٹرن بل سے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ملکوں کے اتحاد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ نریندر مودی میلکم ٹرن بل کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات نے نئے سنگ میل حاصل کئے ہیں اور یہ کہ اس وقت دنیا میں دہشت گردی اور سائبر سکیورٹی جیسے چیلنج ہمارے خطے کی سرحدوں سے مبرا ہیں۔ میلکم ٹرن بل نے کہا کہ ان کی حکومت بھارتی طلبہ کو شاندار مواقع فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ باہمی تجارتی سمجھوتے پر مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدے کا نام کمپری ہیونس اکنامک کوآپریشن اگریمنٹ ہے۔ ٹرن بل نے کہا باہمی تجارت 2 دہائیوں میں 20 ارب ڈالر یعنی دگنا ہو گئی۔

مزیدخبریں