دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں خراب کراچی کو پانی کی سپلائی بند ہونے کا خطرہ

کراچی(رپورٹ شہزاد چغتائی) دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں خراب ہونے سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند ہونے کے خطرات بڑھ گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے ایک بار موٹریں خراب ہوگئیں تو پھرکراچی کو طویل عرصے تک پانی نہیں ملے گا کیونکہ پاکستان میں موٹروں کی مرمت ممکن نہیں‘ موٹروں کو مرمت کے لئے برطانیہ بھجوانا پڑے گا‘ یوں کراچی کوپانی کی سپلائی کا نظام تباہ ہوجائے گا‘ دھابے جی سے کراچی کو یومیہ 55 کروڑ گیلن پانی سپلائی کیا جاتا ہے‘ واٹر بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے بجلی کی سپلائی میں کمی بیشی سے موٹر یں متاثر ہورہی ہیں‘ اس لئے اب واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضا نے حکم دیا ہے کہ بجلی کی سپلائی میں کمی بیشی کے دوران موٹریں بند کردی جائیں تاکہ موٹروں کو نقصان نہ پہنچے۔
پمپنگ اسٹیشن

ای پیپر دی نیشن