لاہور (وقائع نگار خصوصی) بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے جواب داخل کرا دیا۔ عدالت کو بتایا کہ فضائی آلودگی کے باعث لاہور شہر میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ادارہ تحفظ ماحولیات آلودگی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ پنجاب حکومت نے جواب میں مو¿قف اختیار کیا کہ شہریوں کو آگاہی کیلئے سیمینار کرائے جا رہے ہیں اور پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے کنٹرول کیلئے خطیر رقم بھی خرچ کی ہے تاکہ فضائی آلودگی کو مو¿ثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے۔ عدالت نے مزید کارروائی چوبیس اپریل تک ملتوی کر دی۔
آلودگی جواب
”فضائی آلودگی پر کنٹرول کیلئے خطیر رقم خرچ کی“ ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کا جواب
Apr 11, 2017