لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پہلی ایف ایم سی سکواش پریمئر لیگ 2017ء کی تیاریاں جاری ہیں۔ لیگ میں سات ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ہر ٹیم میں سات کھلاڑی شامل ہیں جن میں انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور ایک سینئر مرد کھلاڑی اور خاتون کھلاڑی شامل ہیں۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار کے مطابق 17 اپریل سے 24 اپریل تک جاری رہنے والی سکواش پریمیئر لیگ کی ٹائٹل سپانسر ایف ایم سی ہے۔