کراچی (آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سوناسستاہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1252 ڈالر ہوگئی ۔ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 850 روپے سے کم ہوکر50 ہزار 750 روپے پرآگئی اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار500روپے پرہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت730روپے پر برقرار رہی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ایک تولہ سونا 100روپے سستا ہوگیا
Apr 11, 2017