لاہور (پ ر) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما صفدر حسین انجم کو ان کی پارٹی خدمات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پبلک فسلیٹشن کمیٹی بورڈ آف ریونیو پنجاب کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے اس موقع پر صفدر حسین انجم نے کہا کہ پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے چیئرمین ملک فسیلٹشن تعینات کیا۔ صدر لاہور پرویز ملک ایم این اے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر وحید عالم خان ایم این اے میاں مرغوب احمد ایم پی اے نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔