لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت پانامہ لیکس کے فیصلہ کی منتظر نہیں ،منتظر وہ ہیں جن کا سیاسی مستقبل ان کی انتشار اور منفی سیاست کی وجہ سے ختم ہوچکا ہے وہ خود کوپانامہ لیکس کے فیصلہ سے جوڑے ہوئے ہیں،حالات جیسے بھی ہوںہم عوامی خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے، ن لیگ کی حکومت یہ بند باندھ کر ہی رہے گی،ہمیں مل جل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایسا فرسودہ نظام ہر صورت ختم کریں گے جس سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو جائے۔