اے کیو خان ہسپتال میں نادار اور مستحق مریضوں کا روزانہ علاج جاری ہے: شوکت ورک

لاہور (نیوزرپورٹر) عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی نادار اور مستحق مریضوں کی آنکھوں کا علاج روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ جس سے بے شمار مریض مستفید ہو رہے ہیں۔ اس امر کا اظہار ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک نے کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال سے علاقے کے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے دور دراز علاقوں کے لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ توسیعی منصوبے کا افتتاح ڈاکٹر عبدالقدیر خان 27اپریل کو کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...