لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان نظریہ قرآن ہے۔ نظریہ پاکستان سے ٹکرانے والی ہر سوچ نیست و نابود ہو جائیگی مگر پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں دفاع نظریہ پاکستان و علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الیکشن میں سنی اپنی طاقت کا لوہا منوئیں گے۔ کانفرنس سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے سرطان نے پاکستان کو آئی سی یو میں پہنچادیا ہے ملک میں اشرافیہ اور غریب عوام کے درمیان معاشرتی تفریق خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے دوہرے تعلیمی معیار نے ملک کے عوام کو تقسیم کر دیا ہے۔