لاہور (خصوصی رپورٹر) امام کعبہ کے دورہ سے اتحاد امت کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے امام کعبہ ڈاکٹر صالح طالب کے دورہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین اسے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر وقت ابابیلوں کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی یک جان دو قالب ہیں اور اتحاد امت کا بہترین مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی ہر لمحہ سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ رہتے ہیں۔
امام کعبہ کا دورہ اتحاد امت کے فروغ کا سبب بنے گا: میاں جمیل
Apr 11, 2017