کلبھوشن کے معاملے پر بھارت آپے سے باہر‘ 12 پاکستانی مچھیروں کی آج ہونیوالی رہائی روکدی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے پر آپے سے باہر ہوگیا، سزائیں پوری کرنے والے12 پاکستانی قیدیوں کو رہا نہ کرنے کی دھمکی دیدی۔ پیر کوبھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد 12پاکستانی قیدی جو سزائیں پوری کرچکے اور انہیں پاک بھارت معاہدے کے تحت رواں ہفتے رہا کیا جانا تھا، اب انکو رہا کرنے کا مناسب وقت نہیں۔ ہم کلبھوشن کی سزا کیخلاف احتجاج کیلئے سخت اقدامات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق (کل) بدھ کو بھارت میں قید 12 پاکستانیوں کو رہا کیا جانا تھا تاہم کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا کے بعد یہ رہائی روکدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ان افراد کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن