سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے تین قریبی ساتھیوں کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے دائر درخواست پر منگل کو سماعت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔لاپتہ ہونے والے پی پی رہنما غلام قادر مری کے بھائی اسماعیل مری نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے بھائی اور دو ملازمین کو اغواءکیا گیا ہے جو کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے واپس آ رہے تھے اور ان کو اغواءکر لیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کے تین ساتھیوں کو مختلف مقامات سے لاپتہ کیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں نواب لغاری اور اشفاق لغاری بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔