نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے: وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے, اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے, بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکہ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ,امید ہے نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں معاونت کے لیے فعال کردار ادا کرے گی. سرکاری نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ سمیت تمام ملکوں سے باہمی احترام پر مبنی خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ,امریکہ سے امداد نہیں تجارت کے خواہاں ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام بن چکا ہے ,اقتصادی راہداری میںدیگر ملکوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے. وزیر اعظم نے مذید کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی اور عام آدمی کی بہبود کے یک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ,بعض عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ,اللہ کے فضل سے پوری قوم ہمارے ساتھ ہے .میاں نواز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں, سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی اور فلاح و بہبود میں کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن