کراچی ( نیوزرپورٹر) صاحبزادہ امیر اہلسنت مولانا عبید رضا عطاری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دھوکہ دینے سے منع فرمایا اور یہ بہت برا کام اور اللہ عزوجل کی نافرمانی ہے ‘دھوکہ اور ملاوٹ اس قدر عام ہو چکا ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں کہاوت ہے کہ اگر زہر لینے بھی جائیں تو اس میں بھی ملاوٹ ہوگی جو کوئی دھوکہ دے اور ملاوٹ کرے وہ اللہ عزوجل کی ناراضگی مول لے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔
فریب اور خیانت جہنمی کا شیوہ ہے‘ مولاناعبید رضا عطاری
Apr 11, 2018