لاہور (پ ر) جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے مدیر مولانا حفیظ الرحمن لکھوی نے کہا ہے کہ حدیث کی ترویج واشاعت میں امام بخاری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ امام بخاری کی مساعی جمیلہ کو آنے والی مسلمان نسلیں خراج تحسین پیش کرتی رہیں گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی 23 ویں سا لانہ تقریب بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علوم دینیہ کے طالب علموں کے لیے امام بخاری کی شخصیت مشعل راہ ہے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ہم ان کی حفاظت کریں گے۔ حا فظ عبدالوحید روپڑی نے کہا کہ مدارس مساجد دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ ڈاکٹر تنویرقاسم، مولانا یوسف پسروری،مولانا عبدالرشید تونسوی، مولانا شفیق فرخ، ڈاکٹر عبدالغفار، مولاناعبداللہ ظہیر،مولانا عبدالرزاق یزدانی، سید یحییٰ، تقی الرحمان لکھوی، ضیااللہ برنی، قاری عبدالغفور مدنی، یاسین قصوری، مولانا منظور، مولانا عبدالرشید شورش، مولانا یوسف پسروری، مولانا ادریس ثاقب نے بھی خطاب کیا۔