اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ رکھنے والے ’نان فائلرز‘ اپنے غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ میں رقم جمع نہیں کرا سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک پاکستانی بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق معاشی اصلاحات ایکٹ 1992ء میں ایک ترمیم کے ذریعے بینکوں کو پابند کیا گیا ہے کہ ایسے شہری جو انکم ٹیکس قانون کے مطابق فائلر نہیں ہیں اور ملک کے اندر رہائش اور غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ بھی رکھتے ہیں۔ 9 اپریل کے بعد سے اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع نہیں کرا سکتے۔ ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی رقم جمع نہ کی جائے۔
نان فائلرز اپنے غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ میں رقم جمع نہیں کرا سکیں گے
Apr 11, 2018