وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دیدی

Apr 11, 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز اختیارات سے متعلق وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو کراچی کی حدود میں خصوصی اختیارات دئیے جائینگے۔ رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت گزشتہ رات ختم ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں