مری (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیشی اور اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد مری پہنچ گئے ہیں، جونہی وہ اپنی رہائش گاہ پہنچے تو اس وقت مری میں موسم نہایت ہی خوشگوار تھا اور بارش ہو رہی تھی، نواز شریف نے اپنے گھر کی بالکونی سے آئی فون کے ذریعے ایک ویڈیو بھی بنائی جسے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کر دیا، جسے عوام کی بڑی تعداد نے پسند کیا، مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کے والد کو فوٹو گرافی کا بھی شوق ہے اور مری کے خوشگوار موسم میں انہوں نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔