ملک کوغیر ضروری بحران میں دھکیلا جارہاہے : اسفندیار

پشاور(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک کو غیر ضروری بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور سیاسی مسائل میں الجھنے سے سپریم کورٹ کی اپنی حیثیت متنازعہ ہو رہی ہے، سیاسی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ پڑانگ میں ایم سی ٹو اور ایم سی تھری کے مشترکہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ قومی رہنما تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل عدالتوں میں نہ گھسیٹیں ورنہ حالات خراب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی کلچر کپتان کے سیاست میں آنے سے تبدیل ہو چکا ہے، سیاست سے شرافت کا جنازہ نکالنے میں کپتان کا بڑا ہاتھ ہے، انہوں نے عمران خان سے درخواست کی کہ سیدھے رستے پر چلنے کا نام ہی سیاست ہے اور اس میں یوٹرن کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی لہٰذا سب سے پہلے تبدیلی اپنی پارٹی میں لائیں جس میں نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگا کر دوسری جماعتوں کے لوگوں کو شامل کر کے آگے لایا جا رہا ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پنجاب میں جنگلہ بس میں کمیشن کے الزامات لگانے والوں نے اب پشاور میں وہی جنگلہ بس شروع کر کے کمیشن لینے کا ذریعہ بنا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ 6ماہ مکمل ہو نے کو ہیں لیکن ابھی تک میٹرو کا نام و نشان تک نہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کی بارش نے پشاور میں 300ڈیم بھی آشکارا کر دیئے ، سینیٹ الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا ایمان اور ضمیر بیچنے والوں سے قوم کیا توقع رکھ سکتی ہے، پی ٹی آئی کے چار ارکان اسمبلی نے سارا پول کھول دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان سب سے زیادہ بکے ، انہوں نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سب کچھ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی آنکھیں کیوں بند کر رکھی ہیں ، اسفندیار ولی خان نے سینیٹ الیکشن میں کپتان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لانے کا کریڈ ٹ زرداری کو دیا اور کہا کہ نواز شریف اور زرداری دونوں کو ڈاکو کہنے والا سینیٹ الیکشن میں انہی کی گود میں جا بیٹھا، سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں انڈسٹریل زون کی تفصیلات سامنے لائی جائیں اور بتایا جائے کہ اس میں پختونوں کا کتنا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی سیاست غیرسنجیدہ ہے وہ صبح کچھ رات کو کوئی اور بات کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...