اسمبلی سے استعفیٰ دیا نہ پارٹی بدلی جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے: عالم داد لالیکا

لاہور (خصوصی رپورٹر) جنوبی پنجاب کے علاقہ بہاولنگر این اے 167 سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا نے بعض قومی اخبارات میں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور مسلم لیگ (ن) سے قطع تعلق کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور انہیں بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ عالم داد لالیکا نے کہا کہ وہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور انکی وفاداری آخری سانس تک مسلم لیگ (ن) کے ساتھ برقرار رہے گی۔ ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے اور مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے حوالے سے ان کا نام لنیا بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ انہوں نے نہ ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی پارٹی بدلی ہے، ان کا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...