کویت :نئے قوانین کا اطلاق، ہزاروں بھارتی انجینئروں کی بے دخلی کا خدشہ

نئی دہلی (اے پی پی) کویت میں نئے قوانین کے پیش نظر 40 ہزار کے قریب بھارتی انجینئروں کو وطن واپسی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق کویت میں نافذ کئے گئے نئے قوانین محنت کے مطابق ہر انجینئر کو اپنا روزگار جاری رکھنے کے لئے کویتی انجینئرنگ کونسل سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔ کونسل کی جانب سے جاری این او سی کے بعد بھارتی انجینئر وں کے اقامہ کی تجدید کی جاسکے گی۔ کویتی اخبا ر کا کہنا ہے کہ کویت میں مقیم بھارتی انجینئر وں کی اسناد کو انتہائی باریک بینی سے جانچ کے مراحل سے گزارا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن