راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں کرتے ہو ئے قوانین کی خلاف ورزی پرسات فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے اور ایکسپائری اور ناقص اشیاء کی فروخت پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کوتین لاکھ روپے سے زیادہ کے جرمانے کردئے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کر تے ہو ئے مون لولی اینڈ آئس پراڈکٹس اور عباسی کولڈ کارنر کو گندی مشینری،مضرِ صحت پانی کے استعمال،آر او فلٹر استعمال نہ کر نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کردیا ماشاء اللہ ریسٹورنٹ،زیتون گرِ ل ریسٹورنٹ،حاجی محمد اکرم مِلک شاپ اور جنید عباسی چکن شاپ کو ناقص،باسی اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت،ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی،نیلے کیمیکل ڈرم کے استعمال،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔ ضلع چکوال میں کارروائیوں کے دوران النور جنرل سٹور کو زائدلمعیاد اشیاع،ممنوعہ چائنیز نمک کی فروخت،تاریخِ اجراع اور تنسیخ کی عدم مو جودگی پر سربمہر کیا گیاعلاوہ ازیںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور جہلم میںچیکنگ کے دوران زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات 224,000کے جرمانے عائد کر دیے ضلع چکوال اور اٹک میں کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو76,500کے جرمانے عائد کیے گئے ڈویژن بھر میں مزید کارروائیوں کے دوران مختلف فوڈپوائنٹس سے برآمد شدہ 550کلومضرِ صحت گوشت، 240لٹر استعمال شدہ تیل،20کلو ناقص مٹھائی،55کلو ممنوعہ چائنہ سالٹ،زائدالمیعاد بوتلیںاوربھاری مقدار میں مضر صحت خوراک کو تلف کر دیاگیامتعدد فوڈ پوائنٹس،ریسٹورنٹس،چکن سیل سنٹرز،پروڈکشن یو نٹس،بیکرز اور کریانہ سٹورزکوتنبیہی نوٹس جاری کردئے۔