کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سجاول میں ہندو لڑکے سے زیادتی کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس میں فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ گزشتہ روز ہندو نوجوان پرکاش کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے، مقدمے میں حفاظتی ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کو حیدرآباد کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔