سید خالد گردیزی نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں سینئر جا ئنٹ سیکرٹری تعینات

Apr 11, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ اکیس اور بیس کے تین سینئر جائنٹ سیکرٹریوں اور ایک جائنٹ سیکرٹری کے تقرر و تبادولوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ منگل کو جاری کئے گئے باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ اکیس کے سینئر جائنٹ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن سید خالد علی رضا گردیزی کو نارکوٹیکس کنٹرول ڈویژن میں سینئر جائنٹ سیکرٹری ،نارکوٹیکس کنٹرول ڈویژن میںتعینات سینئر جائنٹ سیکرٹری دوحہ احمد بگٹی کو بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کا سینئر جائنٹ سیکرٹری اور فیڈرل ایجوکیشن ڈویژن میں تعینات جائنٹ سیکرٹری محمد تیمور خان کو جائنٹ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن لگادیاگیاہے اورسندھ میںتعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گروپ گریڈاٹھارہ افسر حسن عابد کی خدمات حکومت خیبر پختونخوا کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں