دیر لوئر‘سوات ( اپنے نمائندوں سے) دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کے بعد پا ک فوج نے 10 سال بعد لوئر دیر اور اپر دیرمیںچیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکیورٹی اختیارات سول انتظامیہ کو سونپ دیئے،اس حوالے سے دیر سکاوٹس چھاونی بلامبٹ میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جنرل آفیسرکمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان ، کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سیدایڈوکیٹ، ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات گنڈا پور،ضلع دیر لویر اور اپر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز،ارکان قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان ، صاحبزادہ طارق اللہ ، عمائدین علاقہ ، فوجی اور سول حکام، ناظمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان ، کما نڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزارد امیر، کمشنر ملاکنڈ ظہیرا لسلام نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ فوجی حکام سکیورٹی اختیارات سول انتظامیہ کو حوالہ کر رہے ہیں۔
فوج کا دس سال بعد اپر اور لوئر دیر میں چیک پوسٹیں پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان
Apr 11, 2018