سی پیک کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نسٹ میںتین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نسٹ میں مواقع سے فائدہ اٹھانے اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چینی کونسلر زو لی جیان تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور دیگر ممالک کیلئے سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے چینی بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام کو اس سے ملحق تمام ممالک کی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیا انہوں نے اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے چینی حکومت کے عزم کا بھی ذکر کیا۔ اس موقع پر ریکٹر نسٹ، لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ہلال امتیاز(ملٹری) ریٹائرڈ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن