فرانس اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان 18 ارب ڈالر کے 20 اقتصادی معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ العربیہ ٹیلی ویژن کے مطابق فرانس اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ہیں تاہم ابتدائی طور پر ان کی تفصیلات سامنے نہیں لائیگئیں لیکن اس سے پہلے سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے فرانس کی ٹوٹل سمیت تین بہت بڑی تیل کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پانے کا اعلان کر دیا تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے تین روزہ دورہ فرانس کے آخری روز فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے دوسری مرتبہ ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے اختلافات کی بنیادی وجوہات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
سعودی عرب اور فرانس کے مابین 18 ارب ڈالر کے معاہدے
Apr 11, 2018 | 19:12