NAFA کمپنی کا نام تبدیل ہو کر NBP FUNDS ہو گیا ہے

لاہور (پ ر) آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہماری کمپنی کا کام NAFA سے تبدیل ہو کر NBP FUNDS ہو گیا ہے۔ ہمارا پرائمری سپانسر نیشنل بنک آف پاکستان NBP ہے اور ہم پرامید ہیں کہ کمپنی کے نام کی تبدیلی ہمیں عوام تک رسائی دینے میں مزید معاون ثابت ہو گی۔ ہماری کمپنی کی ملکیت اور مینجمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہمارے فنڈز اپنا موجودہ نام NAFA ہی استعمال کریں گے۔

NBP FUNDS ملک کی سب سے بڑی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی ہے جو کے سرمایہ کاروں کے گیارہ ہزار کروڑ روپے مینیج کر رہی ہے۔ NBP FUNDS کو PACRA نے AM1 ریٹنگ دی ہے جو کہ پاکستان میں کسی بھی کمپنی کو دی گئی سب سے اعلی ریٹنگ ہے۔

ای پیپر دی نیشن